ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سلمان خان کو مسلمان ہونے کی نہیں ،غلطی کی ملی ہے سزا: جماعت اسلامی ہند

سلمان خان کو مسلمان ہونے کی نہیں ،غلطی کی ملی ہے سزا: جماعت اسلامی ہند

Sun, 08 Apr 2018 12:07:52    S.O. News Service

نئی دہلی 7اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جماعت کے جنرل سکریٹری انجینئر محمد سلیم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا پاکستان کے اس بیان کی تردید کی ہے جس میں پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ سلمان خان کو مسلمان ہونے کی سزا دی جارہی ہے ۔ انہوں نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کچھ بھی کہتا رہتا ہے، اس کی باتوں پر دھیان دینا غیرمناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خود کی فکر کرنی چاہیے۔ سلمان خان نے غلطی کی ہے، اس لئے ان کو سزا ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی غلطی کرے گا عدالت سے اس کو سزا ملے گی۔ عدالت اپنا کام کررہی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کو سیاہ ہرن معاملے میں جودھپور عدالت سے 5 سال کی سزا ملنے کے بعد جب جیل منتقل کیا گیا تھا تب پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے جیو ٹی وی کے میزبان حامد میر کے پروگرام کیپٹل ٹاک شو میں میزبان کے سوال پر کہا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ مسلمان ہونے کی وجہ سے ناانصافی ہوئی ہے؛ کیوں کہ ان کا تعلق اقلیتی طبقہ سے ہے، اس لئے سزا ملی ہے۔ اگر ان کا تعلق حکمراں جماعت کے مذہب سے ہوتا تو پھر شاید یہ سزا نہیں ملتی۔ اس کی تردید کرتے ہوئے جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان اپنے ملک کی خبر لے، بھارتی مسلمانوں کے متعلق انہیں کلفت محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ 


Share: